پاکستان نے 37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے 37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو تین ایک سے شکست دی

 

پاکستان نے 37 سال بعد ورلڈ جونئر  اسکواش چمپئن  شپ جتں لی

 

پاکستان نے 37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

 

میلبرن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 جولائی 2023ء ) پاکستان کے حمزہ خان نے 37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین ایک سے شکست دی، فائنل میں حمزہ خان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا، جس کی بدولت 37 سال بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوئے، حمزہ سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ فیصلہ کن معرکے میں رسائی سے پہلے سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین دو سے ہرایا تھا، حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا، اعصاب شکن معرکے میں حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا، تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے، تاہم فیصلہ کن گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا، میچ کے دوران ریفری کی جانب سے حمزہ خان کے خلاف متنازعہ فیصلے بھی دیئے گئے تاہم وہ ان کی جیت کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے اور حمزہ خان فائنل میں پہنچ گئے جب کہ حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments